مصر، کار حادثے میں قطرکے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مصر کے شہر شرم الشیخ میں کار حادثے میں قطر کے امیری دیوان کے 3 ملازم جاں بحق ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق افراد قطری سفارتکار نہیں بلکہ سکیورٹی گارڈز اور پروٹوکول افسر تھے۔
اس سے پہلے خبر ایجنسی نے سکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیا تھا کہ شرم الشیخ کار حادثے میں قطر کے 3 سفارتکار جاں بحق ہو گئے تھے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کو بات چیت سے مسائل کا حل نکالنا چاہئے: قطری وزارت خارجہ