محمد عامر نے بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دیدیا

Oct 12, 2023 | 22:45:PM
محمد عامر نے بھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دیدیا
کیپشن: محمد عامر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق فاسٹ بولر محمد عامر نےبھارت کیخلاف میچ میں قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا مشورہ دیدیا۔

سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کا کہنا ہےبھارت کے خلاف میچ میں اسامہ میر کو موقع دینا چاہیےکیونکہ مڈل اوورز میں وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور اسامہ میر اس قسم کا بولر ہے جو فارم میں ہے اور وکٹیں لے رہا ہے۔ وہ تھوڑی بہت بیٹنگ بھی کرسکتا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ میں اس بارے میں بات نہیں کروں گا کہ کس کو ٹیم سے باہر کیا جائے لیکن میں اسامہ میر کو ٹیم کمبی نیشن میں لانے کی کوشش کروں گا۔

اس سے قبل سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ 

 واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ ہفتہ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹیم کیلئے بڑا دھچکا، اہم بلے باز کی پاکستان کیخلاف میچ میں شرکت مشکوک