محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ ، آئی سی سی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

Oct 12, 2023 | 12:37:PM
محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ ، آئی سی سی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ٹوئٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مؤقف بھی سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ سری لنکا کیخلاف پاکستان کی جیت کے بعد غزہ سے متعلق محمد رضوان کےٹوئٹ ان کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ کھیل کے میدان اور آئی سی سی کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،فرد اور ان کے بورڈ پر منحصر ہے کہ وہ اپنے انفرادی پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا کیخلاف 131 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز اور ٹیم کی شاندار فتح کو غزہ کے مظلوموں کے نام کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ ملک سےافسوسناک خبر آ گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کھلاڑی نے پاکستان کی جیت پر اظہارِ خیال کیا تھا اور اسے اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کا نشانہ بننے والے معصوم فلسطینیوں کے نام کر دیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ یہ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کیلئے تھا۔