وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا 

Oct 12, 2021 | 11:10:AM
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: وفاقی کابینہ اجلاس فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کیساتھ افغانستان کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں زرعی شعبوں میں اجارہ داری کے خاتمے اور پیداوار بڑھانے کےلئے جدید طریقہ کار پر بریفنگ دی جائے گی۔ کے ٹو ائیرویز کے ڈومیسٹک لائسنس کی تجدید کی منظوری، سیال ائیر ویز لیمٹڈکے ڈومیسٹک و انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
 اجلاس میں مختلف وزارتوں، ڈویزنز میں خالی آسامیوں بارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ پیش کرے گی۔ کابینہ پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو ، مظاہروں کو ہینڈل کرنے کے لیلئے سپیشل رائٹس فورس کے قیام کی منظوری دے گی کابینہ سی پیک کیٹیگری کے ویزہ میں اتھارٹی کو بطور اہم سٹیک ہولڈر شامل کرنے ، افغان شہریوں کی پاکستان آمد کے لئے ویزہ فیس میں کمی ، کابینہ وزارت داخلہ کی 8 ڈالر سے زائد ویزہ فیس میں چھوٹ کی سمری کی منظوری دے گی۔
 سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے لئے میرٹ کا نظام وفاقی ریگولیٹر کے ماتحت کرنے کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ای سی سی اور کابینہ کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
 سمندر پار پاکستانیوں کے لئے پاور اٹارنی کے اجرا کے لئے آٹومیشن نظام متعارف کرانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارشیں۔۔برفباری۔۔موسم کے حوالے سے اہم خبر