نیشنل گیمز پنجاب، ٹیم ٹرائلز میں لاہور کی 3،فیصل آباد ،گوجرانوالہ کی 2,2 لڑکیاں فرسٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیشنل گیمز پنجاب ٹیم ٹرائلز میں لاہور کی 3،فیصل آباد ،گوجرانوالہ کی 2,2 گرلز فرسٹ آئیں۔ فاطمہ اکرم نے 122kg، آمنہ بابر نے 120kg کے ساتھ ہائسٹ لفٹ لگا کر ٹرائلز جیتے۔
پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید بٹ کے مطابق پنجاب ویٹ لفٹنگ ٹیم برائے 35ویں نیشنل گیمز 6 تا 13 دسمبر 2025 منعقدہ کراچی بحکم ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پنجاب حضر افضال چوہدری کے مطابق نیشنل گیمز کے لیے پنجاب وومینز ویٹ لفٹنگ ٹیم کی سلیکشن کیلئے آج بمقام الیٹ ٹریننگ سینٹر میں منعقد ہوئے جس میں 20 سے زائد گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ کی ویٹ لفٹرز نے حصہ لیا۔ 48k فرسٹ ماہم قاسم(لاہور)، سیکنڈ عالیہ فاروق، 53kg ایمان فاطمہ(لاہور)، خدیجہ یوسف، 58kg مریم سحر(فیصل آباد)، عارفہ مشتاق، ماریہ غضنفر 63kg تقدیس قیوم(لاہور)، سمائکہ بٹ، 69kg میں آمنہ بابر(لاہور)، اقصٰی بشیر، عائشہ جہانگیر، 77kg آمنہ بی بی(فیصل آباد)، فاطمہ اکرم، 86kg زینب سلیم(گجرانوالہ)، 86kg پلس میں زمر مغل(گجرانوالہ)، طوبہ خالد تھی۔آفیشلز میں راشد ندیم بٹ، انجم روحیل بٹ، کاشف علی، عبداللہ سہیل بٹ، طارق اعظم ، ظہیر اکرم، حافظ عمران عزیزی، نائلہ مقصود بٹ، مریم عقیل بٹ، آئینہ اکبر، منیبہ امتیاز، بسمہ جٹ تھیں ۔ افتتاح مس نزہت جبین چئیرمین پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن ، عبدالستار راہی نے کیا۔ ٹرائلز کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ جنرل سیکرٹری پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن تھے۔ کل جمعرات مینز کے9 سے 10 بجے وزن ہونگے 11بجے مقابلے سٹارٹ ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کو معافی دیدیں،ٹرمپ کی اسرائیلی صدر سے منتیں