خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینےکیلئے وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے لیے وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خورشید شاہ کے پاس گئے اور ان کا حال احوال دریافت کیا۔
ان کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خورشید کے پاس جا کر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
خیال رہے کہ خورشید شاہ گزشتہ کچھ ماہ سے علیل ہیں،2 ماہ قبل انہیں این آئی سی وی ڈی سکھر میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
انہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی بھیجا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ 18ویں ترمیم میں صوبوں کوحقوق ملے،کسی کاباپ بھی ختم نہیں کرسکتا;بلاول بھٹوزرداری