بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل سروس 16 نومبر تک بند ، شہری علاقے مستثنیٰ

Nov 12, 2025 | 08:18:AM
بلوچستان کے دیہی علاقوں میں موبائل سروس 16 نومبر تک بند ، شہری علاقے مستثنیٰ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس 16 نومبر تک معطل رہے گی، تاہم شہری علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

دیہی علاقوں میں موبائل ڈیٹا سروس کی بندش کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کو روکنا ہے۔

 بیان میں مزید کہا گیا کہ شہری علاقے اس بندش سے مستثنیٰ ہوں گے اور وہاں موبائل ڈیٹا سروس کی فراہمی جاری رہے گی۔