وفاقی دارالحکومت بلدیاتی انتخابات، 101 یونین کونسل میں 3866 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

Nov 12, 2022 | 18:45:PM
وفاقی دارالحکومت بلدیاتی انتخابات، 101 یونین کونسل میں 3866 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ ذرائع کے مطابق 101 یونین کونسل میں 3866 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں چیئرمین/وائس چیئرمین کے لئے 537 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ جنرل ممبر کی 606 نشستوں کے لیے 1945 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے۔ خاتون ممبرز کی 202 نشستوں کے لیے 546 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ نوجوان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 344 امیدواروں نے ، مزدور/کسان ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 348 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ غیر مسلم ممبر کی 101 نشستوں کے لیے 146 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔