رانا ثنا اللہ کو دل کی تکلیف، وفاقی وزیر نے ہسپتال سے پیغام جاری کردیا

Nov 12, 2022 | 00:23:AM
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، ہارٹ کی ٹریٹمنٹ مکمل، اے ایف آئی سی راولپنڈی، آڈیو پیغام،
کیپشن: رانا ثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہارٹ کی ٹریٹمنٹ مکمل ہونے پر اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں ،چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا ،روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گزشتہ روز دل کی تکلیف ہوئی تھی،جس پر ان کا اے ایف آئی سی میں ڈاکٹرز نے معائنہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ نے اے ایف آئی سی راولپنڈی سے اپنے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں ، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا ، روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ ہسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاؤں گا ، میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے ،دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  علیحدگی کی افواہوں، شعیب ملک کا ردعمل بھی سامنے آگیا