شاہین آفریدی نے میری توقع سے بھی زیادہ تیز بالنگ کی، میتھیو ویڈ

Nov 12, 2021 | 23:47:PM
آسٹریلین کھلاڑی میتھیو ویڈ
کیپشن: آسٹریلین کھلاڑی میتھیو ویڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی عالمی کپ میں اپنی جارحانہ اننگز سے جیت دلانے والے میتھیو ویڈ نے میچ کے بعد کہا کہ میں نے دوسرے سرے پر موجود کھلاڑی مارکس سٹوئنس سے بات کی اور ہم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ پاکستانی بالر کیا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

میتھیو ویڈ نے مزید کہا کہ پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے میری توقع سے بھی زیادہ تیز بالنگ کی۔جب میں مارکس سٹوئنس کےساتھ پچ پر تھا تو ہمیں پورا یقین تھا کہ ہم اس ہدف کو حاصل کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان  کوپانچ وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ چکا ہے۔ فائنل 14 نومبر کو آسٹریلیا اور نیوزلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:’’مسٹر 56انچ‘‘خوفزدہ ہے۔۔ راہول گاندھی کا مودی پر طنز