’’مسٹر 56انچ‘‘خوفزدہ ہے۔۔ راہول گاندھی کا مودی پر طنز

Nov 12, 2021 | 23:24:PM
اپوزیشن، جماعت، راہول گاندھی
کیپشن: راہول گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے  کہا ہے کہ حکومت قومی سلامتی سے کھلواڑ کررہی ہے او ر  ملک کو گمراہ کیا جارہا ہے۔وزیراعظم نریندرمودی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’’مسٹر 56انچ‘‘خوفزدہ ہوگئے ہیں اور انکی حکومت کے پاس ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
بھارت کے اردو اخبار کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ہماری قومی سلامتی سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جارہا ہے کیونکہ مودی حکومت کے پاس کوئی اسٹریٹجی نہیں ہے اور ’’ مسٹر 56انچ‘‘ خوفزد ہوگئے ہیں۔ مودی حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے۔راہول گاندھی نےاس کے ساتھ ہی ایک خبر پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کہتی ہے کہ کچھ برسوں سے سرحد پر چین کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے لیکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت کہتے ہیں کہ چینیوں کی ہندوستانی سرحد میں گھسنے کی خبر غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرین پر پتھروں کی بارش۔۔2 ہزار 348مسافر  پر کیا گزری۔۔؟