ٹرین پر پتھروں کی بارش۔۔2 ہزار 348مسافر  پر کیا گزری۔۔؟

Nov 12, 2021 | 22:22:PM
ٹرین ، پٹری، پتھر
کیپشن: ٹرین کی پٹری پر پتھر گرے ہوئے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں جمعہ کی صبح ٹرین پر بڑے بڑے پتھروں کی بارش ہونے کےباوجود ایک بڑا حادثہ  ٹل گیا۔صبح تقریباً 3.50 بجے کننوربنگلورو ایکسپریس  کے پانچ ڈبے بنگلورو ڈویژن کے ٹوپورو اور سیودی کے درمیان اچانک پٹری سے اتر گئے۔ حادثے کے وقت ٹرین میں موجود 2 ہزار 348مسافر محفوظ رہے۔

بھارتی ٹی وی کی ویب رپورٹ کے مطابق آج صبح جب کنوربنگلور ایکسپریس ٹوپورو اورسیودی کے درمیان سے گزر رہی تھی تو اچانک پہاڑ کے پتھر نیچے گرنے لگے۔ پٹریوں پر پتھراؤ کی وجہ سے کنوربنگلورو ایکسپریس کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ ڈرائیور نے سمجھداری دکھاتے ہوئے فوراً ٹرین روک دی جس کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ساؤتھ ویسٹرن ریلوے حکام نے جائے حادثہ کاجائزہ لیا۔ پٹریوں سے پتھر ہٹانے کا کام جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ تقریباً 3.50 بجے ہوا، اس وقت ٹرین میں لوگ سو رہے تھے۔ ٹرین میں موجود مسافروں کے مطابق حادثے کے دوران ٹرین پر بڑے بڑے پتھر گرنے لگے۔ ایک دم ایسا لگا جیسے کوئی دھماکہ ہوا ہو۔
یہ بھی پڑھیں:’’فٹبال مائی لو‘‘۔۔خاتون ٹی وی میزبان اور ساتھی کی ویڈیو  سامنے آ گئی