برازیلی ٹی میزبان خاتون اور ساتھی کی سٹوڈیو میں فٹ بال کھیلتے ویڈیو وائرل

Nov 12, 2021 | 21:54:PM
برازیلی، ٹی وی ،میزبان، خاتون، فٹ بال
کیپشن: برازیلی ٹی وی میزبان خاتون اور اس کی ساتھی فٹ بال کھیل رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ) فٹبال کے کھیل میں مرد کھلاڑیوں کا راج ہے اور وہ اس کھیل میں بڑی مہارت رکھتے ہیں، لیکن اس کھیل کو خواتین بھی بڑی دلچسپی سے دیکھتی ہیں اور اس کھیل میں مہارت حاصل کرنے کی کوشش میں لگی رہتی ہیں۔ ایک تازہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دو خواتین  کی فٹبال سے محبت دیدنی ہے۔

العریبہ اردو کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برازیلی ٹی وی  کی میزبان خاتون اور اس کی ساتھی فٹبال کے ساتھ بڑی مہارت سے کرتب کرتے ہوئےنظر آ رہی ہیں۔ یہ ویڈیو شائقین فٹبال کیلئے دلچسپی کا سامان ہے۔

واضح رہے کہ لاطینی امریکہ کے ممالک میں فٹبال کےکھیل کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور برازیل میں تو لوگ اس کھیل کے دیوانے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ثانیہ مرزا تم نے کیوں پاکستان کی حمایت کی‘‘ بھارتی انتہاپسندوں کا ’’سیاپا‘‘ شروع