بالی ووڈ میں شادیوں کا سیزن ۔۔۔ایک اور اداکار کی شادی کی تاریخ آگئی 

Nov 12, 2021 | 17:45:PM
بالی ووڈ تاریخ
کیپشن: بالی ووڈ کے ایک اور اداکار کی شادی یک تاریخ سامنے آگءی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی میڈیا میں آج بالی سٹارز کی شادیوں کی افواہوں کا بازار گرم ہے ۔پہلے کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی خبریں آئیں ۔پھر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی  بھارتی میڈیا کی زینت بنیں ۔اب ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں ایک اور اداکار کی شادی کا دعوی کیا گیا ہے ۔

بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ راج کمار راؤ اور پترلیکھا 14 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔مبینہ طور پر جوڑے کی شادی چندی گڑھ میں ہوگی۔

پنک ولاز کی رپورٹ کے مطابق جوڑے کی  شادی کی تقریبات 10 نومبر کو شروع ہونی تھیں۔ تاہم اب 14 نومبر کو شادی  ہوگی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو مہندی سمیت شادی سے پہلے کی رسومات  ہونگی ۔اتوار کو شادی ہوگی، اور پھر اگلے دن شادی کے بعد کی رسومات۔"

رپورٹس کے مطابق راج اور پترلیکھا نے  اپنے بہت قریبی دوستوں کو مدعو کیا ہے، اور مہمان کل مقام پر پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آریان کی زندگی میں مسلسل مشکلات کے بعدخوشی کی خبر