آریان کی زندگی میں مسلسل مشکلات کے بعدخوشی کی خبر

Nov 12, 2021 | 16:15:PM
آریان خان ، خوشی کی خبر
کیپشن: آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)شاہ رخ خان کے بیٹے اور ڈرگ کیس میں کئی ہفتے کی جیل کاٹنے والے آریان خان کی آج سالگرہ ہے۔آریان خان24 سال کے ہوگئے۔ان کی سالگرہ پر آریان کی بہن سہانا خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ۔سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے بہت سے مداحوں نے آریان خان کوسالگرہ کی مبارکباد دی ہے ۔

View this post on Instagram

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)


واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان خبروں کی زینت بنے ہوئے تھے ۔۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آریان خان 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر کورڈیلیا کروز کے ایمپریس جہاز پر چھاپہ مارا۔ 8 گھنٹے تک جاری رہنے والے چھاپے کے دوران آریان سمیت کئی دیگر افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ اس کی ضمانت کی درخواست مجسٹریٹ عدالت اور خصوصی این ڈی پی ایس عدالت دونوں نے کئی بار مسترد کر دی تھی لیکن آخر کار اسے 28 اکتوبر کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی قیمت لاکھوں روپے اضافہ ۔۔نئی قیمتوں نے ہوش اڑا دیئے