شادی کا کارڈ میں ایسا کیا لکھا تھا جسے دیکھ کر ہر شخص پریشان ہو گیا؟

Nov 12, 2021 | 16:06:PM
شادی کے کارڈ میں کھانے کی قیمت
کیپشن: شادی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھجیے دعوت نامہ میں کھانے کا بل کارڈ پر درج تھا جب کہ بچوں کا کھانا مفت تھا۔
تفصیلات کے مطابق  زیادہ تر لوگ اچھے کھانوں سے سیر ہونے کی خواہش لیے بھی شادی میں شرکت کرتے ہیں لیکن  کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر شادی میں شرکت کے ساتھ ساتھ  آپ سے کھانے کے پیسے بھی مانگ لیے جائیں تو کیسا ہوگا؟

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  غیر ملکی جوڑے  کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں در ج تھا کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھائے جانے والے کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً7ہزار 370 بھارتی روپے ساتھ لائیں ) کیوں کہ نوبیاہتا جوڑا مہمانوں کے کھانےکے اخراجات نہیں اٹھاسکتا۔

 ریڈیٹ پر ایک صارف کی جانب سے اس دعوت نامے سے متعلق آگاہ کیا گیا جس پر فی مہمان 99  ڈالر لکھے گئے تھے لیکن اس شادی میں ایک دلچسپ بات یہ تھی کہ بچوں کا کھانا مفت تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      آریان خان سالگرہ کے روز بھی این سی بی کے دفتر میں پیش