سات سالہ گھریلوملازمہ پر تشدد۔۔ استری  سے جلادیا

Nov 12, 2021 | 15:06:PM
گھریلوملازمہ، تشدد
کیپشن: گھریلو ملازمہ پر تشدد کے بعد استری سے جلایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور کے علاقے کینال ویو میں سات سالہ گھریلو ملازمہ کوتشدد کے بعد استری سے جلایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چائلڈ ہیلپ لائن 1121 پرگھریلو ملازمہ مصباح پر تشدد کی اطلاع دی گئی جس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کارروائی کرتے ہوئے 7 سالہ گھریلو ملازمہ مصباح کو بازیاب کراکے زخمی حالت میں سمن آباد ہسپتال میں پہنچادیا۔ہسپتال میں بچہ کا معائنہ کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بعد بچی کو استری سے جلایا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بچی کے چہرے اور سرپر تشدد کے نشانا ت موجود ہیں۔
اسپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کی شکار 7 سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے لیا۔
چیئر مین چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق بچی کے چہرے اور سر پر تشدد کے نشانات ہیں اور اسے ا ستری سے بھی جلایا گیا۔ 7 سالہ بچی مصباح لاہور کے علاقے کینال ویو سوسائٹی میں بطور گھریلو ملازمہ کام کرتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکوئوں کی خاتون سے اجتماعی زیادتی