شادی کے خلاف نہیں، کچھ تحفظات تھے،ملالہ نے پرانے بیان کی وضاحت کر دی

Nov 12, 2021 | 14:35:PM
ملالہ،ووگ میگزین،بیان،وضاحت
کیپشن: ملالہ یوسف زءی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملالہ نے شادی سے متعلق اپنے پرانے بیان کی وضاحت کردی،کہا کہ میں شادی کے خلاف نہیں تھی مگر اس حوالے سے میرے کچھ تحفظات تھے۔

تفصیلا ت کے مطابق ملالہ کا برطانوی فیشن میگزین ووگ میں مضمون، ان کا کہنا ہے کہ  شادی کے بعد خواتین سے سمجھوتہ کرنے کی توقع، دنیا کے مختلف حصوں میں عورت مخالف رویے، قوانین پر ثقافت کے گہرے اثرات اور پدرانہ جڑیں مجھے معاشرے میں اس رشتے کے موجودہ رواج پر سوال اٹھانے پر مجبور کرتے تھے۔

ملالہ کا مزید کہنا ہے کہ  اس خوف سے کہ کہیں میں اس رشتے میں بندھ کر اپنی آزادی، انسانیت اور نسوانیت نہ کھو دوں۔ مجھے یہی درست لگا کہ شادی کے جھنجھٹ سے فی الحال آزاد رہا جائے ۔ہر سال اٹھارہ سال سے کم عمر ایک کروڑ بیس لاکھ لڑکیاں رشتہ ازدواج میں منسلک کر دی جاتی ہیں لیکن ایسی لڑکیوں کی اکثریت کے لیے یہ ایک پارٹنر شپ نہیں بلکہ غلامی ہوتی ہے۔  اس سے قبل ہی ووگ  میگزین  کو ایک انٹرویو میں ملالہ نے کہا تھا انہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ لوگ شادی کیوں کرتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنی زندگی کا ساتھی چاہیے تو آپ کو شادی کے کاغذات پر دستخط کیوں کرنے ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا