رضوان کو کس بیماری کی وجہ سے دوروز ہسپتال رہنا پڑا،ڈاکٹر نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک)ورچوئل پریس کانفرنس میں قو می ٹیم کے ڈاکٹر نجیب نے بتایا کہ محمد رضوان کو 9 نومبر کو شدید چیسٹ انفیکشن ہوا جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔ ٹیم کے مورال کو گرنے سے بچانے کے لیے رضوان کی بیماری سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
ڈاکٹر نجیب کے مطابق محمد رضوان نے دو راتیں آئی سی یو میں گزاریں ،پھر حالت نارمل دیکھ کر انہیں میچ سے پہلے فٹ قرار دیا گیا۔ہم رضوان کا بہترین عزم دیکھ سکتے ہیں، انہوں نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ رضوان کی صحت سے متعلق نہ بتانے کا فیصلہ پوری ٹیم مینجمنٹ کا تھا اور یہ ٹیم کے مورال کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا