سیمی فائنل میں پا کستا ن کی  شکست کے بعد  بچوں کے دلوں پر کیا بیتی،ویڈیو وائرل

Nov 12, 2021 | 12:04:PM
سٹیڈیم،ٹی ٹونٹی،افسردہ بچے
کیپشن: افسر دہ بچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد دبئی کے سٹیڈیم  اور گھروں میں روتے بچوں کی ویڈیو زسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ گزشتہ روز پاکستان کی شکست کے بعد دبئی سٹیڈیم میں بنائی گئی۔وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جیسے ہی پاکستان میچ ہارتا ہے تو کس طرح اسٹیڈیم میں موجود چھوٹے بچے زار و قطار روتے ہیں۔

اسی طرح ایک چھوٹا بچہ میچ کے اختتام کے بعد گھر میں موجو د ٹی وی سکرین کو تو ڑنے کی کوشش اور کافی غصے میں نظر آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،کھلاڑی کا نام سامنے آگیا