ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور ) پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے،حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند ہوگئے