مودی کی تقریرشکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا،عرفان صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ایویس کیانی) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مودی کی تقریر شرمناک شکست کا اعتراف اور اس کی بدن بولی ہارے ہوئے شخص کا نوحہ تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان جاری کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مودی کی تقریر کا ایک ایک لفظ کہہ رہا تھا "میں ہوں اپنی شکست کی آواز"، یہ ایک ایسی کھسیانی بلی کی بوکھلاہٹ تھی جسے نوچنے کے لئے کوئی کھمبا بھی نہیں ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور "بھارت ماتا" کی مانگ میں راکھ بھر گیا اور نہیں تو اتنا ہی بتادیتا کہ رافیل اور دیگر طیاروں کی لاشیں کہاں گل سڑ رہی ہیں؟پاکستانی مسلح افواج کے طمانچے کھانے اور دنیا بھر میں رسوا ہونے کے بعد اس طرح کا سیاپا کرنے کے بجائے چپ رہنا بہتر آپشن ہوتا ۔ ذلت کے داغ بہت گہرے ہوتے ہیں، تقریروں سے نہیں دھلتے۔

یہ بھی پڑھیں: فاتحِ بنیانُ مرصوص ۔۔ سپہ سالار پاکستان جنرل سید عاصم منیر کوسلام