پی ایس ایل سیزن 10کے بقیہ میچز ری شیڈول کر دئیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وسیم احمد) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن10 کے بقیہ 8میچز ری شیڈول کر دئیے گئے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز 17 مئی سے 25 مئی تک کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا،لیگ کا فائنل 25 مئی کو کھیلا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کے لیے 2 دن کا وقت دے دیا گیا،پی ایس ایل کے فرنچائزز 14 مئی کو اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کے لیے لاہور کو حتمی شکل نہ دی جا سکی،براڈکاسٹرز کو دو وینیو پر لاجسٹک مسائل کا سامنا ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 17 اور 18 مئی کو دو، دو میچز کھیلے جائیں گے،19 اور 20 کو ٹیمیں آرام کریں گی جبکہ21 مئی سے پی ایس ایل کے کوالیفائر ، الیمینیٹر اور فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی جلد پی ایس ایل کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا ڈومیسٹک ٹورنامنٹس دوبارہ شروع کرنے کا اعلان