ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد

May 12, 2025 | 13:21:PM
ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے ڈرونز اور کواڈ کاپٹر کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق  یہ پابندی ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر سیکشن 144 CrPC کے تحت عائدکی گئی ہے۔

 اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، اہم تنصیبات کی سیکیورٹی اور کسی بھی قسم کی افراتفری یا بدامنی کے خطرات کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھل گئے

یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہے اور خلاف ورزی پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔