تاریخی شاہ جہاں مسجد کے خطیب انتقال کر گئے

May 12, 2025 | 11:48:AM
 تاریخی شاہ جہاں مسجد کے خطیب انتقال کر گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)ٹھٹہ کی تاریخی شاہ جہاں مسجد کے پیش امام مولانا عبد الباسط صدیقی انتقال کر گئے۔

مفتی مولانا شاکر نے والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے مرحوم والد مولانا عبد الباسط صدیقی شاہ جہاں مسجد کے نویں شاہی خطیب تھے۔

مفتی مولانا شاکر نے بتایا کہ مرحوم مولانا عبد الباسط صدیقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر شاہ جہاں مسجد میں ادا کی جائے گی۔

مولانا عبد الباسط صدیقی کو گزشتہ رات دل کا دورہ پڑنے پر سول ہسپتال مکلی لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں:بارشیں ہی بارشیں: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی