بارشیں ہی بارشیں: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ اسلام آباد اورگردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،آندھی چلنے کےساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ ،مری،گلیات، راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،ناروال ،فیصل آباد،لاہور،سرگودھا، خوشاب،شیخوپورہ اورحافظ آباد میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال،شانگلہ،دیر،سوات،مالاکنڈ،پشاور،مانسہرہ،ایبٹ آباد اورباجوڑ میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہےجبکہ میانوالی، بھکر،لیہ،ساہیوال،ملتان،ڈی جی خان میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:’’ پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا‘‘ امریکی ملٹری جریدے نے بھی اعتراف کر لیا
صوابی،مردان،چارسدہ، خیبر، کرم،کرک،لکی مروت، بنوں،کوہاٹ،ہنگو کے علاوہ وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہرکیاگیا ہے۔
سندھ اوربلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے،جبکہ بلوچستان کے بالائی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔