پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا تاریخی تیزی پر اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا تاریخی تیزی پر اختتام , 100 انڈیکس 10123 پوائنٹس کے اضافے سے 117297 کی سطح پر بند ہوا.
تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا تاریخی تیزی پر اختتام ہوا ،100 انڈیکس 9.45 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 297 کی سطح پر بند ہوا۔100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 117327 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:’’ایسا اعلان کیوں کیا‘‘ ہمسایہ ملک کےاہم عہدیدار کو غدار قرار دیا جانے لگا
100 انڈیکس کی کم ترین سطح 115794 پوائنٹس رہی،ایک دن میں 10 ہزار پوائنٹس اضافے کا نیا ریکارڈ بن گیا۔100 انڈیکس دن کی تیسری بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی۔بارہ مہینے میں 100 انڈیکس بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی۔
مارکیٹ کپیٹلائزیشن 12 ہزار 900 ارب روپے سے بڑھ کر 14 ہزار ارب روپے پر پہنچ گئی ۔مارکیٹ کپیٹلائزیشن امریکی ڈالر میں 45.80 ارب ڈالر سے بڑھ کر 49.80 ارب ڈالر پر پہنچ گئی ہے۔
اس سے قبل مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔
یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔