سعودی وفد کے خصوصی طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

May 12, 2024 | 19:10:PM
سعودی وفد کے خصوصی طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
کیپشن: کراچی ایئرپورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ شاہ)سعودی وفد کے خصوصی طیارے کو فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق سعودی وفد کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ منصوبے کا افتتاح کرکے واپس سعودی عرب جارہا تھا کہ خصوصی طیارے میں فنی خرابی ہو گئی،جس پر طیارے کے کپتان نے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی ،طیارے میں سعودی امیگریشن چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سوار تھے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرادیا گیا ،سعودی وفد طیارے سے واپس ایئرپورٹ آگیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی چھٹی؟ گورنر خیبرپختونخوا نے جیالوں کو بڑی خوشخبری سنا دی