محسن نقوی کی ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات

May 12, 2024 | 11:54:AM
چیئرمین ی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہباز علی) چیئرمین ی سی بی محسن نقوی نے ڈبلن میں قومی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ 

چیئرمین ی سی بی نے کھلاڑیوں سے 2 گھنٹے طویل ملاقات میں حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی، محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو محنت، جزبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ کھیلنے کی تلقین کی۔ 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ یکسر مختلف اور جارحانہ اپروچ کی حامل ہے، ٹی 20کرکٹ  کے جدید و نئے انداز کے مطابق کھیل کر ہی جیت ممکن ہوگی۔ کمرے میں حکمت عملی ترتیب دی جا سکتی ہے مگر اصل امتحان میدان میں ہوتا ہے جہاں پرفارمنس نظر آنی چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بلاشبہ تمام کھلاڑی باصلاحیت، پروفیشنل اور بہترین ہیں، قومی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک شاندار ہے، فیلڈنگ پر توجہ کی ضرورت ہے تاکہ مخالف ٹیم کو کوئی چانس نہ مل سکے۔

مزید پڑھیں:  ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں ، محسن نقوی

کھلاڑی پاکستان کیلئے امید ہیں، آپ نے قوم کی توقعات پر پورا اُترنا ہے، 11کھلاڑی ایک ہوکرپاکستان کیلئے جان لڑا دیں گے تو کامیابی قدم چومے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  بال تک فائٹ کریں،مقابلہ ہوتا دکھائی دینا چاہیے۔ آئرلینڈ سے پہلے میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، آئرلینڈ اور انگلینڈ کے بعد اصل امتحان ورلڈکپ ہے۔