پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے تین روز بعد کھل گئے

May 12, 2023 | 20:54:PM
پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے تین روز بعد کھل گئے
کیپشن: سکول طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تین دن کی بندش کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے سرکاری سکول کھل گئے۔

سرکاری سکولوں میں حاضری معمول سے انتہائی کم رہی جبکہ کالج اور یونیورسٹیاں پیر کے روز سے باقاعدہ کھلیں گی،سیکرٹری سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی کے باعث پنجاب بھر کے سکول 2 دن کیلئے بند کئے گئے تھے،پرائیویٹ اے پلس اور اے کیٹگری کے سکولز آج بھی بند رہے، ہفتہ کو بیشتر پرائیوٹ سکولز بند رہتے ہیں۔

پنجاب کے 9 بورڈز کے زیر اہتمام نویں جماعت کے ملتوی امتحانات کا نیا شیڈول جاری نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ شخص سے شادی،اداکارہ غنی علی نے خاموشی توڑ دی