مسلم باغ بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 جوان شہید

May 12, 2023 | 14:43:PM
مسلم باغ بلوچستان میں ایف سی کیمپ پر حملہ، 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 جوان شہید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کا شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے اور آپریشن جاری ہے۔