شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک

May 12, 2023 | 12:15:PM
شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ مارا گیا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی  شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کی گئی جس میں خودکش حملوں کا ماسٹر مائنڈ صدام لنگڑا ہلاک ہوگیا جبکہ دہشتگرد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے بتایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی مظاہرین کے حملے،جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 2560 سے زائد شرپسند عناصر  گرفتار

دوسری جانب بنوں میں پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔