سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیرمقرر کردیا

May 12, 2023 | 10:36:AM
سعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیرمقرر کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سفارتی تعلقات بحال ہونے پرسعودی عرب نے ایران میں اپنا نیا سفیرمقررکردیا،ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھل جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبد اللہیان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیرتعینات کردیا ہے،ایران بھی جلد سعودی عرب میں اپنا نیا سفیر تعینات کرے گا۔

خیال رہے کہ چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد ایرانی عہدیدار کا سعودی عرب کا پہلا دورہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیںسعودی عرب میں حاتم طائی فیسٹول سج گیا