بھارت میں شدید گرمی ، پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے

May 12, 2022 | 22:52:PM
بھارت، شدید گرمی، پیاسے پرندے، آسمان سے گرنے لگ
کیپشن: سڑک پر مرے ہوئے پرندے پڑے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں شدید گرمی کے باعث پیاسے پرندے آسمان سے گرنے لگے۔
برطانوی خبرایجنسی کے مطابق بھارت کے مختلف علاقے گرمی کی شدید لہرکی لپیٹ میں ہیں۔بھارتی ریاست گجرات میں روزانہ پانی کی کمی کے باعث آسمان سے گرنے والے درجنوں پرندے اٹھائے جارہے ہیں۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی سے متاثرہونے والوں پرندوں میں کبوتر، چیلیں اورطوطے شامل ہیں۔ گرمی کی لہر سے پانی کے وسائل خشک ہورہے ہیں جو نہ صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لئے بھی خطرے کا باعث ہے۔حکام نے عوام سے پرندوں کے لئے کھلے مقامات پرپانی رکھنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آئین شکنوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، رانا ثنا اللہ