عالیہ بھٹ کی ہم شکل کےسوشل میڈیا پر چرچے

May 12, 2022 | 13:38:PM
عالیہ بھٹ کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: عالیہ بھٹ کی ہم شکل کے چرچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اور سلمان کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہم شکل بھی سامنے آ گئیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بالکل اداکارہ عالیہ بھٹ جیسی نظر آتی ہیں۔انسٹاگرام پر ’سیلسٹی بیراگی‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنانے والی اس خاتون نے حال ہی میں فلم ’دل تو پاگل ہے‘ کے مشہور گانے ’ڈھولنا‘ پر بنائی گئی اپنی پوسٹ کی۔مداح عالیہ بھٹ سے خاتون کی غیر معمولی مشابہت سے حیران رہ گئے۔

 گلابی پھولوں کی پرنٹ والی سفید ساڑھی پہنے، خاتون نے ’ڈھولنا‘ کے ریمکس ورژن پر پرفارم کیا جبکہ ویڈیو میں خاتون نے عالیہ بھٹ کی مقبول ترین فلم ’گنگو بائی‘ کا انداز کاپی کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
 اس سے قبل سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمشکل ابراہیم قادری کے چرچے ہو رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت۔فیصلہ آج ہو گا