ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

May 12, 2022 | 13:16:PM
 ڈالر ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹربینک میں ڈالر  98 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 191 روپے 75 پیسے  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہو گیا اور انٹربینک مارکیٹ میں 191 کے ریٹ پر فروخت ہوا، بعد ازاں 75 پیسے مزید اضافے سے 191 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اضافے سے 192 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوتا رہا۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں 412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار 412 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:توہین مذہب کیس۔عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا

واضح رہے کہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر اڑھائی روپے مہنگا ہوا جس کے بعد 192 روپے پر ٹریڈ ہوا۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونےکے بعد مہنگائی کا نیا سیلاب آئیگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت۔فیصلہ آج ہو گا