میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) میرپورخاص میں ٹریفک حادثہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
میرپورخاص کے میرواہ روڈ پر کوچ اور موٹر سائیکل میں تصادم تصادم کے نتیجے میں چار قیمتی جانیں چلی گئی۔
میرپورخاص۔ میرواہ گورچانی میں اے سی کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی سانگھڑ ضلع کے شہر کھائی کے رہائشی دو بچے اور انکی ماں سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اس حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے۔لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال میرپورخاص منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کیلاش، شریمتی موجاں، بچے راجو اور لال چند شامل ہیں جبکہ راہول زخمی ہو گیا ہے۔
حادثے کے بعد کوچ کے ڈرائیور کو میرواہ گورچانی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔