کل اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم

خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، کل بروز جمعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین ہوگا، علی پرویز ملک

Mar 12, 2026 | 14:24:PM
کل اوسط نرخوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہوگا: وزیر پیٹرولیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا اعلان کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:فیول راشننگ سے بچنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، وزیر خزانہ
واضح رہےکہ خطے کی صورتحال اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت نے گزشتہ ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔