پنجاب بھر کے سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف

Mar 12, 2026 | 11:28:AM
پنجاب بھر کے سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض)سیکیورٹی کے پیش نظر پنجاب بھر کے سکولوں میں ایمرجنسی الرٹ سسٹم متعارف کرادیاگیا۔
پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں میں پینک بٹن کی تنصیب کا حکم دے دیاگیاہے،تمام اساتذہ اورطلباء کی پبلک سیفٹی ایپ پر رجسٹریشن بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں سیکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق پینک بٹن سسٹم پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا،تمام سی ای اوز کو سکولوں میں پینک بٹن فوری فعال کروانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن چندگھنٹوں کیلئےمعطل،نوٹم جاری
محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے کہاگیاہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں پینک بٹن سسٹم کی تنصیب جلد مکمل کی جائے،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ سربراہان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔