پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو نوٹس، وضاحت طلب

Mar 12, 2026 | 09:58:AM
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو نوٹس، وضاحت طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپےکا اضافہ کردیاگیا،بتایا جائےحکومت کس میکنزم کےتحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقررکرتی ہے،2022 سے حکومت سے قیمتیں مقررکرنےکا میکنزم مانگ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:عمان میں سلالہ پورٹ پر مبینہ ایرانی حملہ، تیل کے ذخیرے میں آگ بھڑک اٹھی
وکیل وفاقی حکومت نے کہا کہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے،عدالت نے کہا حکومت تحریری طورپربتائےجو بھی بتانا ہے۔