وزیراعلیٰ پنجاب نےTDCPڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کر دیا

Mar 12, 2025 | 18:55:PM
وزیراعلیٰ پنجاب نےTDCPڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: FACEBOOK
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا،ر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے حکم پر کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیاگیا ہے۔
ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیاگیا تھا ،کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں،کمرشل ایکٹیویٹیز کیلئے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیاگیا تھا ۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلئے 3روٹ پر چلنے والی بس کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور  متعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ  ڈبل ڈیکر بس سروس عوام کی سیر و تفریح کیلئے شرو ع کی گئی ہے۔ڈبل ڈیکر بس کے کرایوں میں اضافے سےعوام پر  بوجھ پڑے گا ۔ انہوں نےکہا کہعوام کو سیر و سیاحت کی بہترین سہولتیں کم از کم چارجز پر مہیا کررہے ہیں اورکرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی کے بعد آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ جاری،بابر اعظم دوسری پوزیشن پر موجود