عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا

Mar 12, 2024 | 10:32:AM
عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ وزارت اطلاعات میں اپنے دفتر آمد پر وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد سمیت وزارت کے دیگر اعلیٰ افسران نے وفاقی وزیر کا خیرمقدم کیا ہے ۔کہتے ہیں کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے۔

عطا اللہ تارڑ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ہیں، وہ حلقہ این اے 127 لاہور سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے،ایوان صدر میں بحیثیت وفاقی وزیر حلف اٹھانے کے بعد آج انہوں نے وزارت اطلاعات میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ضرورپڑھیں:وفاقی وزراء کو قلمدان مل گئے،محسن نقوی وزیرداخلہ ہوں گے

عطاءاللہ تارڑ نے وزارت اطلاعات آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے دروازے صحافی برادری کے لیے کھلے رہیں گے، ملک میں مثبت اور تعمیری صحافت کو فروغ دینے اور حکومت اور میڈیا کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے میڈیا کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے، اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھانے کی ضرورت ہے،  ملک میں مثبت صحافت کے فروغ کی ضرورت ہے، میڈیا عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ، بہتر طریقے سے نبھائیں گے۔