شاہد آفریدی کے پاﺅں کے برابر بھی نہیں ہوں‘عثمان خان

Mar 12, 2023 | 22:34:PM
شاہد آفریدی کے پاﺅں کے برابر بھی نہیں ہوں‘عثمان خان
کیپشن: عثمان خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں 24گھنٹوں میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ بنانے والے ملتان سلطانز کے بلے باز عثمان خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کے پاﺅں کے برابر بھی نہیں ہوں۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپکی سنچری سے ہمیں شاہد آفریدی کی یاد تازہ ہوتی ہے، ان کی تیز ترین سنچری کے بعد لوگوں نے انہیں جاننا شروع کیا تھا، اب آپ بھی اچانک منظر عام پر آئے ہیں، تو کرکٹر کے طور پر کسے آئیڈل مانتے ہیں؟۔
جواب میں عثمان خان نے کہا کہ آپ نے جن کا نام لیا ہے شاہد بھائی، ہم ان کے برابر تو کیا پاﺅں کے برابر بھی نہیں ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری سکور کروں گا۔کرکٹر نے کہا کہ ابھی موجودہ دور میں رضوان بھائی (محمد رضوان)کو دیکھ رہا ہوں، ان سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ وہ ذہنی و جسمانی طور پر بہت مضبوط ہیں، جیسے وہ اننگز بناتے ہیں، میرے آئیڈل وہی ہیں کیونکہ اس وقت ان سے اچھا کوئی نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز کے عثمان خان نے 36گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔