پی ایس ایل 8: آج دو بڑے ٹاکرے ہوں گے

Mar 12, 2023 | 12:33:PM
پی ایس ایل 8: آج دو بڑے ٹاکرے ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں آج ڈبل ہیڈر شیڈول ہے، شائقین کرکٹ سپر لیگ کے سپر میچز دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

پی ایس ایل 8 میں لیگ راؤنڈ کے آخری روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، دوپہر 2 بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پنڈی اسٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔

ایک طرف قلندرز کے ہاتھوں 119 رنز سے شکست کھانے والی ہوم ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے ساتھ کم بیک کرنے کیلئے پُرعزم ہے تو دوسری جانب مسلسل دو شکستوں کے بعد پشاور زلمی نے بھی جیت کی ٹھان لی ہے۔

رات 7 بجے سپر لیگ کا سپر ڈوپر مقابلہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، چوکے چھکوں کی بہار اور وکٹوں کی بھرمار ہوگی، اہم مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل اور جیت پر نظریں جما لیں ہیں۔