شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں سنجے دت بھی شامل 

Mar 12, 2023 | 10:17:AM
بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کی ہامی سنجے دت نے کرلی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ میں مختصر کردار ادا کرنے کی ہامی سنجے دت نے کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم انتظامیہ کو اس مختصر لیکن اہم کردار کے لیے اہم اداکار کی ضرورت تھی جس کے لیے سنجے دت سے رابطہ کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سنجے دت اور شاہ رخ خان کے سینز کی جلد ہی ممبئی میں شوٹنگ بھی شروع ہو جائے گی جس کے لیے بڑے اور شاندار سیٹس تیار کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی ترکیہ میں فلم ’ٹائیگر 3‘ کے مناظر،سوشل میڈیا پر وائرل 

بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی سنجے دت شاہ رخ خان کی 2 فلموں میں مختصر کردار ادا کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ایکشن اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور یہ فلم 2 جون کو ریلیز ہوگی۔

دیگر کیٹیگریز: انٹرٹینمنٹ
ٹیگز: