سلمان خان کی ترکیہ میں فلم ’ٹائیگر 3‘ کے مناظر،سوشل میڈیا پر وائرل 

Mar 12, 2023 | 10:01:AM
بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز کی جانے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ کی شوٹنگ کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان پہلے ہی شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہو کر اپنے مداحوں کو سرپرائز دے چکے ہیں اور اب ان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر حال ہی میں فلم سیٹ کی کچھ تصاویر جاری ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر پرستار خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

 وائرل ہونے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سلمان خان فلم میں بھرپور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ایک تصویر میں سلمان خان کشتی میں بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ دوسری میں انہیں گاڑی میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور رنبیر کپور کا کرن جوہر سے متعلق اہم انکشاف

فلم میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف اور عمران ہاشمی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ کچھ روز قبل عمران ہاشمی کی فلم سیٹ سے ویڈیو لیک ہوئی تھی۔

 یاد رہے کہ ’ٹائیگر 3‘ اگلے سال 21 اپریل کو ریلیز کی جانی تھی تاہم اب یہ 21 نومبر 2023 کو دیوالی کے موقع پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔