آسکر تقریب سے پہلے علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس

Mar 12, 2023 | 09:30:AM
والے پاکستانی سنگر علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسکر تقریب سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کے سپر ہٹ گانے ’پسوڑی‘ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی سنگر علی سیٹھی کی شاندار پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں امریکی شہرلاس اینجلس میں آسکر کی مرکزی تقریب سے پہلے ساؤتھ ایشن ایکسی لینس پارٹی کو رکھا گیا جس کی میزبانی پریانکا چوپڑا نے کی۔

اس تقریب میں ملالہ یوسفزئی ، پریانکا چوپڑا ، شرمین عبید چنائے، جوائے لینڈ کی مرکزی اداکار علینا خان ، ہدایت کار صائم صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: نگران حکومت کا لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ کرنے کااعلان 

پارٹی میں پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے پرفارم کیا، بعدازاں انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں بھارتی سنگر لتا منگیشکر کی آواز میں گائے گئے گانے یہ سماں ، سما ہے یہ پیار کا پر پرفارم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔