لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ ،رینجرزطلب

Mar 12, 2023 | 00:47:AM
 لاہور میں ایک بار پھر دفعہ 144 نافذ ،رینجرزطلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مہر علی اکبر،قیصر کھوکھر)نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرنے کااعلان کر دیا، لاہور میں کسی کو بھی ریلی نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز بھی طلب کرلی ہے۔
نگران وزیراطلاعات عامر میر کاکہناتھا کہ بارہ مارچ کو لاہور میں پی ایس ایل کا میچ ہے،آج لاہور میں میراتھن ریس اور سائیکل ریس کے بھی ایونٹس ہے،ان تمام ایونٹس کا فیصلہ ایک ماہ سے پہلے ہی کیا جا چکا ہے،لیکن عمران خان نے آج اچانک سے ان ایونٹس کے باوجود سیاسی ریلی کا اعلان کر دیا تھا۔
عامر میر کاکہناتھا کہ پچھلے دنوں بھی شہر میں میچ اور عورت مارچ ریلی تھی تو انہوں نے ریلی کا اعلان کر دیا تھا،پی ٹی آئی کو بتایا وہ نہیں مانے تو پھر ہمیں دفعہ ایک سو چوالیس کا انعقاد کرنا پڑا،کل بھی پی ایس ایل کا ایونٹ ہے اور ٹیموں کو لانا لیجانا ایک بڑا مسئلہ ہوتا ہے،ہم نے پی ٹی آئی کی قیادت سے مذاکرات کئے ہیں اور انہیں سیاسی پروگرام آگے منتقل کرنے کا کہا،پی ٹی آئی کی قیادت اپنے فیصلے پر قائم تھی۔
نگران وزیراطلاعات کاکہناتھا کہ بارہ مارچ کیلئے پنجاب حکومت نے ریلی نکالنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے،آج کیلئے باقاعدہ دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کر دی، ہماری درخواست ہے قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ آٹھ مارچ والی موت بھی پولیس کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے،عمران خان، فواد چودھری اور یاسمین راشد بھی مان گئے کہ ظل شاہ کی موت ایک حادثہ تھا،پچھلی دفعہ سے زیادہ بہتر انتظامات اس بار اپ کو دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سے مہنگا، اتنی قیمت ہو گئی کہ سن کر ہوش اڑ جائیں

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے رینجرز کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح دفعہ 144 کے باعث زمان پارک سمیت دیگر اہم مقامات پر رینجرز تعینات کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت میں خود کروں گا، مجھے پتا ہے انہیں الیکشن سے بھاگنے کیلئے کچھ کرنا ہے، یہ مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں، یہ کسی اور کو بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہرصورت خلاف ورزی پر کارروائی کرے گی،ریلی کومنتشر کرنے کے لئے پولیس ایکشن لے گی۔

ضلعی انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو سکیورٹی دینے سے انکار

ضلعی انتظامیہ نے ریلی کا شیڈول تبدیل کرنے کیلئے جوابی خط لکھ دیا،ضلعی انتظامیہ کا تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود کو خط لکھا گیا،خط کے متن کے مطابق  شہر میں دہشت گردی کے خطرات ہیں،رش نہ لگایا جائے، پی ایس ایل ، اور دیگر ایونٹس کے باعث سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال کا میڈیا سے کہنا تھا کہ مریم نواز کو سیاسی پروٹوکول کے ساتھ جلسیاں کرنے کے اجازت دے رہے ہیں،لوگوں میں پی ڈی ایم کے لیے نفرت ہو گئی ہے،لوگوں کو بھی سمجھ آگئے ہے اس ملک کی بدصورت حال کی ذمہ دار یہ لوگ ہے۔


انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنان شہید کیا ہے ہم اسکا ساتھ ہونے والا ظلم برداشت نہیں کریں گے،ایک سپیشل چائلد انسان ملنگ انسان علی بلال پر رحم کریں،علی بلال پر انتہا کا ظلم کیا،ہم پاکستانی ہیں ہم پر پاکستانیوں والا سلوک کریں ہم فلسطین یہ مقبوضہ کشمیر میں نہیں بیٹھے،ہمیں ہماری ریلی نکالنے دیں آرام سے،پہلے بھی خان نے ریلی ختم کی کیونکہ  پی ڈی ایم کا پلان کچھ ہو رہا تھا
یہ لوگ ملک میں حالات خراب کر رہے ہیں،یہ لوگ ڈر گئے ہیں ان کو پتہ خان کے لوگوں میں جنون ہے۔