’’مریضوں کی حفاظت ‘‘کے عنوان سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

Mar 12, 2023 | 01:18:AM
’’مریضوں کی حفاظت ‘‘کے عنوان سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ’’مریضوں کی حفاظت ‘‘کے عنوان پرتین روزہ  چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا 
تفصیلات کے مطابق فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں مریضوں کی صحت کی حفاظت کے حوالہ سےبین الاقوامی کانفرنس رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے منعقد کی گئی، بین الاقوامی کانفرنس کا بنیادی مقصد اہم شعبے جیسے ڈیجیٹل ہیلتھ، مریض کی صحت اور اس حفاظت کی تحقیق اور ہیلتھ کیئر لیڈرشپ کے بارے میں آگاہی ،منصوبہ بندی اور اُس کا نفاذ کرنا ہے۔
بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد میزبان پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی اور چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر زکی الدین احمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر امپرومنٹ اینڈ سیفٹی کے اشتراک سے ہوا، آج کانفرنس کا تھیم "مریضوں  اور اُن کے خاندانوں کو صحت کی حفاظت  میں مشترکہ طور پر شریک بنانا"ہے۔
بین الاقوامی کانفرنس کے آغاز میں 5متوازی سیشنزمنعقد ہوئے جس میں فری پیپرز اینڈ پوسٹر زمقابلے کا انعقاد ہوا، اس کےساتھ ساتھ مریضوں کی حفاظت میں نرسنگ کے کردار پر ،ادویات سے متعلق  حفاظت پر ،مریضوں کی حفاظت کے لیے انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کےنصاب پر پروفیسر ڈاکٹر پال بیرخ نے ،تفصیلی لیکچر دیا۔ 
اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بیرون ملک سے آئے بین الاقوامی اسپیکرز اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ مریض کی صحت کی حفاظت بہت اہم موضوع ہے اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے انڈرگریجوئیٹ اور پوسٹ گریجوئیٹ نصاب میں مریض کی حفاظت کے موضوع کو شامل کیا جائے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریض ہماری اولین ترجیح  ہیں اور مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
بیرون ملک سے آئے مختلف مقررین ، پروفیسر ڈاکٹر پال بیرخ ،  امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر عزیز شیخ، برطانیہ سےمس سلطانہ اَفدال، قطرسے  ڈاکٹر عبداللہ الحاساوی، سعودی عرب سے ڈاکٹر موندھر لطائِف، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے ڈاکٹر مائِک ڈرکن، برطانیہ سے پروفیسرڈاکٹر شِن یُوشیرو، جاپان سے پروفیسر ٹن کوک حِیان، سنگاپور سے مِس سلمہ جاؤنی، جورڈن سے پروفیسر ڈاکٹر سِیول اِیکگن،ترکی سے ڈاکٹر سمیر الاہم،ابوظہبی سے مِس ہیلن کرسپ،برطانیہ سے مِس نِکی اُو برائِن،برطانیہ سےپروفیسر ڈاکٹر عبد الرشید،ملیشیا سے  پروفیسر ڈاکٹر اَمر جمال، سعودی عرب سے؛پروفیسر ڈاکٹر راشد اَلاَبری نے شرکت کی ۔
بین الاقوامی کانفرنس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر کامران خالد خواجہ، رجسٹرار پروفیسر محمد ندیم ، پرنسپل پروفیسر نورین اکمل، سابقہ پرو وائس چانسلر پروفیسر شمساء ہمایوں، ڈینز پروفیسر منیزہ قیوم ، پروفیسر زہرہ خانم،   پروفیسر منزہ اقبال ، پروفیسر عبدالحمید ، پروفیسر نوید اکبر ہوتیانا ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبّیر ،ہیڈزآف ڈیپارٹمنٹس،  فیکلٹی ممبرز، پوسٹ گریجوئیٹ اور  انڈر گریجوئیٹ طلباءوطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، پلینری سیشن میں مریض کی حفاظت کا عالمی تناظرپر بریفنگ دی گئی اور پینل ڈسکشن کا بھی انعقاد کیا گیا۔ 
موضوعی پلینری سیشن میں مریضوں  اور اُن کے خاندانوں کو صحت کی حفاظت  میں مشترکہ شریک بنانا سے متعلق مختلف بین الاقوامی اسپیکرز پروفیسر ڈاکٹر پال بیرخ ، پروفیسر ڈاکٹر عزیز شیخ ، پروفیسر ٹِین کوک حِیان اور ڈاکٹر مائِک ڈرکن نے  بریفنگ دی ۔ 
اختتامی سیشن میں پینل ڈسکشن ہوئی جس کا موضوع تھا "مریضوں کی صحت کی حفاظت میں ہسپتال تک کا سفر - کیوں، کب، کیسے"، جس پر ماہرین  بشمول ڈائریکٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنئزیشن، پاکستان اور دیگر  ماہرین نے تفصیلی گفتگو کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔