کرکٹ کے بعد سیاست پر بھی  ’سٹہ‘ شروع۔ عدم اعتماد کا ریٹ کیا ؟جانیے

Mar 12, 2022 | 12:49:PM
کرکٹ کے بعد سیاست پر سٹہ شروع
کیپشن: عمران خان شہبازشریف فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ  پر سٹے بازی کا نیٹ ورک  بہت متحرک  ہوتا ہے ،عموماً کسی بھی  کرکٹ ایونٹ کے تمام میچوں پر سٹہ کھیلا جاتا ہے۔

 سٹہ بازوں کرکٹ کے بعد اب سیاسی صورتحال پربھی نظریں جمالی ہیں ،جس میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف   تحریک عدم اعتماد کی کامیابی یا ناکامی پر بھی’’سٹہ‘‘ شروع ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق بکیوں نےعدم اعتماد پر شرطیں وصول کرنا شروع کردیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر  ریٹ صرف 30 پیسے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیپکا اور ہریتھک روشن کی پہلی فلم "فائٹر" کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ کا اعلان ہو گیا
 یاد رہے کہ چار روزقبل اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے جس کے بعد اب اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس طلب کر کے پہلے اس معاملے پر بحث کروائیں گے اور پھر ووٹنگ کروائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اگر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف 172 یا زائد ووٹ حاصل کر لیے تو پھر وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: خواجہ سراء کے ہاں بچے کی پیدائش